کراچی:بلاول ہاؤس کے قریب گاڑی سے مشکوک ڈیوائس برآمد

بی ڈی ایس مشکوک ڈیوائس ساتھ لے گئے
Dec 15, 2020

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/12/Bilawal-House-Car-01-Ftg-Khi-Vo-15-12.mp4"][/video]

کراچی میں بلاؤل ہاؤس کے قریب کھڑی گاڑی سے دھماکا خیز ڈیوائس برآمد ہونے پر پہلے علاقے کو سیل کیا گیا اور بعد ازاں اسے کلیئر کرا دیا گیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق منگل 15 دسمبر کو بلاؤل ہاؤس کے قریب 2 موٹر سائیکل سوار گاڑی پر ڈیوائس لگا کر فرار ہوئے۔ 15 پر اطلاع ملی تو پولیس نے فوری ایکشن لیا اور جائے وقوعہ پر پہنچی۔ گاڑی مقامی ریسٹورنٹ کی ملکیت تھی۔

ایس ایس پی کا مزید بتانا تھا کہ ڈیوائس کو ناکارہ بنانے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ايس) کو طلب کیا گیا، بی ڈی ایس کی حتمی رپورٹ کے بعد ہی مزید تفصیلات بتا سکیں گے۔ ڈیوائس دھماکے کیلئے ہی لگائی گئی تھی۔ تاہم اس کا ہدف کیا تھا فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گاڑی میں کتنے افراد سوار تھے پوچھا جائے گا۔ گاڑی میں سوار افراد ریسٹورینٹ کے ملازمین تھے۔ گاڑی لال رنگ کی ویگو ہے۔ کسی بھی نازک صورت حال سے بچنے کیلئے علاقے کو ابتدائی طور پر سیل کیا گیا تھا، تاہم صورت حال قابو میں آنے کے بعد مذکورہ مقام کو کلیئر کردیا گیا ہے۔

Tabool ads will show in this div