بلڈر کا اغواء برائے تاوان: ڈی ایس پی سعیدآباد گرفتار
گلستان جوہر سے بلڈر کے اغواء اور تاوان کے کیس میں اے وی سی سی پولیس نے ڈی ایس پی سعید آباد راشد اقبال کو گرفتار کر لیا۔
سی آئی اے کے ماتحت اے وی سی سی پولیس حکام کے مطابق ڈی ایس پی سعید آباد سمیت 4 ملزمان گرفتار ہیں جبکہ ڈی ایس پی کا بیٹا تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔
ڈی ایس پی سعید آباد کا گن مین اور موبائل ورادت میں استعمال ہوئی تھی جبکہ واردت میں بلڈر سے 15 لاکھ تاوان وصول کیا گیا تھا۔ ڈی ایس پی کے بیٹے کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
شعیب نامی بلڈر نے گلستان جوہرمیں مقدمہ درج کروایا تھا۔ پولیس کو بیان میں بلڈر نے بتایا تھا کہ 2 دسمبر کی صبح میرے پلاٹ سے مجھے ایک پولیس موبائل اور گاڑی میں اغوا کیا گیا جہاں 4 سیاہ وردی میں پولیس اہلکار تھے جبکہ 3 پرائیویٹ کار میں تھے۔
بلڈر کے مطابق میری آنکھ پر پٹی باندھ کر کسی ایسے دفتر لے گئے جیسا پولیس افسر کا دفتر ہوتا۔ ہتھکڑی اور پٹی ہٹائی تو ایک شخص نے مجھے اپنا تعارف نیب کے اسسٹینٹ ڈائریکٹر کے نام سے کروایا اور مجھ سے ایک کروڑ روپے تاوان مانگا گیا لیکن ڈیل 20لاکھ روپے میں ہوئی۔ پہلے 10 لاکھ پھر 5 لاکھ تاوان وصول کیا گیا۔