فوج کیخلاف بیان بازی بند کریں، شیخ رشید کا انتباہ

اسلام آباد میں پریس کانفرنس

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن سے کہا ہے کہ پی ڈی ایم پاکستان کی ’عظیم افواج‘ کے خلاف غلط فہمیاں پھیلانا بند کریں۔ جس سے بات کرنی ہے بتا دے۔ اسی سے بات کرادیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے شریف کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بس بہت ہوگیا۔ اب مسلح افواج کے خلاف کوئی بات نہ ہو۔ اپوزیشن والے اسلام آباد کی طرف مارچ کریں۔ ہم وہ کریں گے جو قانون کہتا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم نے لاہور میں اپنی سیاست کا جنازہ نکال دیا۔ فضل الرحمان کے مدارس سے لوگ نہ آتے تو بالکل ہی مایوسی ہوتی۔ پی ڈی ایم والوں نے استعفے دینے ہیں تو آئیں، میں منتظر ہوں۔

وزیر داخلہ نے اپوزیشن کو پیشکش بھی کردی کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے جس سے بات کرنی ہے بتا دے۔ ہم اسی سے بات کرادیں گے۔ عمران خان اپنی حکومت چھوڑ دے گا مگر انہیں این آر او نہیں دے گا۔

Politics

Tabool ads will show in this div