کراچی، گورنرہاؤس میں جعلی ڈومیسائل پربھرتیوں کاانکشاف
ملازمین کو 2000سے2017 تک مختلف گریڈز پربھرتی کیاگیا

کراچی کے گورنر ہاؤس میں جعلی ڈومیسائل پر 100سے زائد خلاف قانون بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
بھرتی کیے گئے ملازمین کے پاس صوبے کا ڈومیسائل نہ ہی شناختی کارڈ پھر بھی بھرتیاں کی گئیں۔ ان ملازمین کو 2000سے2017 تک مختلف گریڈز پر بھرتی کیا گیا۔
کراچی کے گورنر ہاؤس میں ملازمین کی تعداد 500 سے زائد ہے جبکہ ملازمت کے لیے اشتہار چھاپا گیا اور نہ ہی قانونی تقاضے پورے کیے گئے۔
واضح رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کی انکوائری کے بعد جعلی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔