فرحان سعیداورعروہ نےپی ڈی ایم جلسے کی مخالفت کردی

گزشتہ دنوں اس جوڑی کی علیحدگی کی خبریں وائرل رہیں
تصویر: عروہ حسین/انسٹاگرام

فرحان سعید اورعروہ حسین نے کرونا وبا کے باوجود گزشتہ روزلاہورمیں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے کی بھرپور مخالفت کرتے ہوئے کچھ تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرفرحان نے حکام سے سوال اٹھایا کہ اگر پاکستان مسلم لیگ نوازجلسہ کرسکتی ہے تو پھرکنسرٹس، شادیوں اور سینماز پرپابندی کیوں ہے؟

فرحان نے اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران ٹی وی میزبان وسیم بادامی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائےاوورسیزپاکستانی زلفی بخاری کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا" برائے مہربانی کیا آپ لوگ حکام سے پوچھ سکتے ہیں ؟ کیونکہ اس وجہ سے بہت سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے"۔

عروہ نے بھی اپنے آفیشل ٹوئٹراکاونٹ پرغم وغصے کا اظہارکرتے ہوئے لکھا کہ اس عالمی وبا کو اپنے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔

عروہ کے مطابق " یہ ان کی سوچ کو ظاہرکرتا ہے کہ کیسے پیسہ اوراقتدار سب کچھ ہے جبکہ انسانیت مزید خطرے میں ہے"۔

فرحان سعید اورعروہ کا شمار حکمران جماعت پی ٹی آئی کے حامیوں میں کیا جاتا ہے۔ چند دن قبل فرحان نے وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں لکھا تھا کہ اس ملک کی قسمت صرف عمران خان ہی بہتر بنا سکتے ہیں۔

گزشتہ دنوں فرحان اور عروہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پرغیر مصدقہ اطلاعات سرگرم رہیں کہ تین سال قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والی شوبز کی مقبول جوڑی عروہ اور فرحان نے اختلافات کے بعد باہمی رضامندی سے اپنے راستے الگ کرلیے ہیں۔تاہم عروہ یا فرحان کی جانب سے ایسی اطلاعات کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

والد نے عروہ اور فرحان کی علیحدگی سے متعلق خبروں کی تردید کردی

فرحان سعید نے شادی سے تقریبا ایک ماہ قبل 22 نومبر 2016 میں عروہ حسین کو کو پیرس کے مشہور ایفل ٹاور کے سامنے رومانوی اندازمیں شادی کی پیشکش کرتے ہوئے گھٹنوں کے بل جھک کر ہیرے کی انگوٹھی پہنائی تھی جس کی تصاویرخوب وائرل ہوئیں، اور دونوں شادی تک خبروں میں نمایاں رہا۔

IMRAN KHAN

Urwa Hocane

Farhan Saeed

pdm jalsa

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div