پتوکی: 10سالہ بچی کا ریپ، 53سالہ تایا گرفتار

ملزم فرار ہوگیافورینزک جانچ جاری

پتوکی میں پولیس نے 10 سالہ بھتیجی کے ساتھ ریپ کے الزام میں 53 سالہ شخص (تایا) کو گرفتار کرلیا۔

پتوکی کے نواح کوٹ عظیم میں 53 سالہ تایا محمد یونس اپنی 10سالہ بھتیجی کو لہسن کی گوڈی کے بہانے لے گیا اور فصل کماد میں بچی کےساتھ زبردستی ریپ کیا اور فرار ہوگیا۔

والدہ نے تھانہ سراٸے مغل میں تحریری درخواست جمع کروائی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سرائے مغل پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا اور مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔

والدہ نے درخواست میں بتایا کہ 3 گھنٹے گزرنے کے بعد جب بچی گھر نہیں پہنچی تو تلاش کرتے ہوئے فصل کماد پہنچے جہاں محمد یونس بچی کو اسی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

بچی کی میڈیکل رپورٹ میں ریپ کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ملزم محمد یونس کے ڈی این اے کے نمونے لے کر لیبارٹری بھیج دیے ہیں۔ ورثاء نے ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Pattoki

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div