راول پنڈی دھماکا: ایف آئی آر درج کرلی گئی

دہست گردی کی دفعات بھی شامل
Dec 14, 2020

محکمہ انسداد دہشت گردی نے راول پنڈی کے علاقے گنج منڈی میں ہونے والے دھماکے کی ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

اتوار 13 دسمبر کو راول پنڈی میں تھانہ گنج منڈی کے سامنے دستی بم حملے کا مقدمہ محکمہ انسداد دہشت گردی نے درج کر لیا۔ سرکاری افسر کی مدعیت میں درج دھماکے کی ایف آئی آر سیل کر دی گئی۔

درج کیے گئے مقدمے میں انسداد دہشت گردی اور دھماکا خیز مواد کی دفعات شامل کی گئی ہیں، جب کہ ایف آئی آر میں ضابطہ فوجداری کی دفعات 324 اور 427 بھی شامل ہیں۔ ایف آئی آر سرکاری آفیسر کی مدعیت میں درج کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موقع سے ملنے والے شواہد کی روشنی تفتیشی ٹیموں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کی دوپہر راول پنڈی کے علاقے گنج منڈی میں ہونے والے دھماکے میں 27 افراد زخمی ہوئے تھے۔ زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں 5 زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، جب کہ 17 زخمیوں کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

Tabool ads will show in this div