اعجازاسلم نے اسکن کیئررینج متعارف کروادی

اداکاراورماڈل اعجازاسلم نے ذاتی کاروبارکا آغازکرتے ہوئے اپنے نام سے بیوٹی برانڈ متعارف کروادی ہے۔
جلد اور بالوں کی حفاظت کیلئے" اعجاز اسلم ہربل اسکن کیئررینج " کے نام سے یہ پرسنل کیئرلائن خواتین اور مرد حضرات دونوں کیلئے پراڈکٹس لے کرآئی ہے۔
اداکار نے 3 دن قبل انسٹا گرام پر اس حوالے سے ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے اپنی جدوجہد اور مقاصد کا ذکرکیا تھا۔
View this post on Instagram
اب انہوں نے اپنے فالوررز کو بتایا کہ یہ پراڈکٹس کسی بھی قسم کے کیمیکل سے پاک قدرتی معدنیات اور نباتاتی اجزاء سے تیار کردہ ہیں ۔
View this post on Instagram
اداکارکے مطابق ان کی تیار کردہ مصنوعات بےضرراور جلد کیلئے حیرت انگیزثابت ہوں گی۔
جب خودکشی کے سین میں اعجاز اسلم کے گلے میں پھندا پھنس گیا
اعجاز اسلم کی برانڈ میں وٹامن سی فیس سیرم، موئسچرائزنگ فیس کریم، ریفریشنگ فیس مسٹس اور ہیئرکیئرپراڈکٹس شامل ہیں جو آن لائن بھی خریدی جاسکتی ہیں۔
Aijaz aslam online store https://t.co/oQpXis6kEr via @YouTube
— aijaz aslam (@aijazz7) December 11, 2020
ڈرامہ " نند" میں مثبت کردار ادا کرنے والے اعجاز اسلم حال ہی میں سی پرائم پر ریلیز کی جانے والی مختصر ہارر فلم " چمبیلی" میں نظر آئے جس میں ان کے ہمراہ زویا ناصر تھیں۔
کیا یہ مُک مکا ہے؟ اعجاز اسلم کاوزیراعظم سے سوال
ہدایتکار اویس سلیمان کی اس فلم کی کہانی ایک شادی شدہ جوڑے گرد گھومتی ہے جو چھٹیاں گزارنے ایسی جگہ جاتے ہیں جہاں انہیں ایک چڑیل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔