راول پنڈی دھماکے: مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن

متعدد افراد زیر حراست
Dec 14, 2020
فائل فوٹو
فائل فوٹو
[caption id="attachment_2127474" align="alignright" width="999"] فائل فوٹو[/caption]

راول پنڈی کے علاقے پیر ودھائی اور گنج منڈی دھماکوں کے بعد راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ اس دوران 40 مشکوک افراد کو تحویل میں لے لیا گیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق راول پنڈی میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تھانہ صادق آباد، نیو ٹاؤن، آر اے بازار، ریس کورس اور پیرودھائی کی حدود میں سرچ آپریشن کیا۔

اس دوران اہل کاروں کی جانب سے گھروں، ہاسٹلز، ہوٹلوں ، دکانوں، بس اڈوں اور دیگر مقامات کی تلاشی لی گئی۔

پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران مشکوک افراد کو تحویل میں لیا گیا، جس کی تعداد 40 ہے۔ مشکوک افراد میں افغان باشندے بھی شامل ہیں اور ان سے تفتیش جاری ہے۔

Tabool ads will show in this div