عمران خان کی طارق جمیل کی صحت کیلئے دعا

مولانا طارق جمیل اسپتال میں زیر علاج ہیں
فائل فوٹو
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان نے عالمی وبا کرونا وائرس میں مبتلا ہونے والے ممتاز عالمِ دین طارق جمیل کی صحت کیلئے دعا کی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل کیلئے کرونا وائرس سے جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز اتوار 13 دسمبر کو مولانا طارق جمیل کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں بتایا گیا تھا کہ گزشتہ کچھ ایام سے اُن کی طبیعت ناساز تھی جس کے باعث کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تو رپورٹ مثبت آگئی ہے۔

ممتاز خطیب مولانا طارق جمیل نے بتایا ہے کہ ڈاکر کے مشورے کے بعد اسپتال میں داخل ہوگیا ہوں۔ انہوں نے تمام محبین سے خصوصی دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔

MAULANA TARIQ JAMEEL

CORONA

Tabool ads will show in this div