محمد عامرکی وقاریونس کوہدایت ملنےکی دعا

ٹيسٹ کرکٹ نہ کھيلنا محمد عامر کا اپنا فيصلہ ہے

بالنگ کوچ وقار يونس نے کہا ہے کہ فاسٹ بالر محمد عامر نے ورک لوڈ کی وجہ سے ٹيسٹ کرکٹ نہيں چھوڑی،وہ وائٹ بال کرکٹ کھيل رہے ہيں۔

نیوزی لینڈ پر پریس کانفرنس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ وقار يونس سے محمد عامر کے بارے میں سوال ہوا تو ان کا کہنا تھا کہ ٹيسٹ کرکٹ نہ کھيلنا محمد عامر کا اپنا فيصلہ ہے۔

سما کے نمائندے نے ٹوئٹر پر محمد عامر سے سوال اٹھايا کہ عامر آپ نے ٹيسٹ کرکٹ کيوں چھوڑی ؟محمد عامر نے جواب ديا کہ يہ تو وقار يونس صاحب ہی بتاسکتے ہيں،اللہ انھیں ہدايت دے جو ايسی سوچ رکھتے ہيں۔

Tabool ads will show in this div