مولانا طارق جمیل کرونا وائرس میں مبتلا، اسپتال میں داخل
خصوصی دعاؤں کی درخواست کی
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔
مولانا طارق جمیل نے ٹویٹ کرتےہوئے بتایا کہ گذشتہ کچھ روز سے طبعیت ناساز تھی،ٹیسٹ کروانے پر کرونا پوزیٹو آیا ہے۔
مولانا طارق جمیل کوڈاکٹرز کے مشورےسے سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔ مولانا طارق جمیل نے تمام محبین سے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
السلام علیکم ورحمة الله گذشتہ کچھ ایام سے طبعیت ناساز تھی، ٹیسٹ کروانے پر کورونا پازیٹو آیا ہے ، اطبّاء کے مشورے سے ہسپتال داخل ہو گیا ہوں، تمام محبین سے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۔#tariqjamil
— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) December 13, 2020