راول پنڈی میں دھماکا،25افراد زخمی

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا
Dec 13, 2020

راول پنڈی کےعلاقے گنج منڈی میں ہینڈ گرینڈ کے دھماکے سے 25افراد زخمی ہوگئے۔ تفتیشی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد جمع کرنا شروع کردئیے۔

پولیس کے مطابق اتوار کی دوپہر ہونے والا دھماکا فلٹریشن پلانٹ کے قریب کھڑے ٹھیلے کے پاس ہوا۔پولیس نے بتایا ہے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار ہینڈ گرینڈ پھینکا اور فرارہوگئے۔

زخمیوں کوطبی امداد کیلئےڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نےعلاقےکوگھیرے میں لےکر سیل کردیا۔

سی ٹی ڈی اوربم ڈسپوزل حکام بھی موقع پر پہنچ گئے۔سیکیورٹی حکام کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا ہےکہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار ہینڈ گرینڈ پھینک کر فرار ہوگئے۔شواہد اکھٹے کرلیےگئےہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔کچھ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔معمولی زخمیوں کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

Tabool ads will show in this div