بینک لوٹنے کیلئے پاراچنار سے آیا گینگ گرفتار

ملزمان نے دو بینک لوٹنے تھے

سندھ پولیس کے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ ( ایس آئی یو) نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے دو بینک لوٹنے کا منصوبہ ناکام بنادیا۔ آپریشن میں بینک ڈکیتوں کا بڑا گینگ پکڑا گیا ہے۔

ایس آئی یو کے ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر جمعہ کی رات سپرہائی وے پرپکٹ لگائی۔ اس دوران سفید پراڈو میں سوار ملزمان کو پولیس نے روکنے کی کوشش کی توملزمان نے فائرنگ کردی۔ مبینہ مقابلے کے بعد پولیس نے سات ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس آئی یو کے مطابق ملزمان پارا چنار سے ڈکیتی کیلئے کراچی آرہے تھے۔ گروہ نے ریکی کیلئے دو سیکیورٹی گارڈ بینک میں بھرتی کرائے جو رات میں ڈیوٹی کرکے بینک لاکرز کی معلومات دیگر ساتھیوں کو فراہم کرتے تھے۔

ترجمان کے مطابق گینگ نے ہفتے اور اتوار کی رات ملیر اور گلستان جوہر میں بینک کے لاکرز لوٹنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

ملزمان سے اسلحہ، دستی بم اور دس کلو چرس بھی برآمد ہوئی۔ گروہ کراچی، لاہور، کوہاٹ اور پاراچنار میں بینکوں کے لاکرزکا صفایا کرچکا ہے۔

دوسری جانب رینجرز اور پولیس نے شہری کو قتل کرکے لاش جلانے میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے دو اکتو کو معین آباد میں شہری کوقتل کیا تھا۔ ملزمان نے شناخت مٹانے کیلئے لاش کو بھی آگ لگادی۔ مقتول خیر محمد اتحاد ٹاون کا رہائشی تھا۔

Tabool ads will show in this div