کراچی طیارہ حادثے کی ویڈیو:4 مرتبہ رن وے سے ٹکرایا

جہاز کے پہیے نہیں کھلے
Dec 12, 2020

کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے طیارے کی رن وے پر لینڈنگ کی کوشش کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی۔ بدقسمت جہاز تیس سکینڈ میں 4 مرتبہ  طیارہ رن وے سے ٹکرایا جس کے باعث شعلے بھی بلند ہوتے ہیں۔

بائیس مئی کو پی آئی اے کا بدقسمت طیارہ گرکرتباہ ہوا جس میں 97 افراد جاں بحق اور دو افراد معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔

اس حادثے کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارے نے ایک بار لینڈنگ کی کوشش کی مگر اس کے پہیے نہیں کھلے۔ ویڈیو کے مطابق دوپہر دوبج کر 33 منٹ پر طیارہ رن وے سے ٹکراتا ہے۔ پھر دو سکینڈ بعد دوبارہ رگڑ کھاتا ہے۔

اسی طرح تیس سکینڈ میں چار مرتبہ طیارہ رن وے سے ٹکراتا ہے۔ فوٹیج میں یہ بھی نظر آرہا ہے کہ لیڈنگ کے وقت طیارے کے پہیے نہیں کھلتے اور زمین پر رگڑ کھاتے ہوئے شعلے بھی بلند ہوتے ہیں۔

آخری مرتبہ بلند ہونے کی کوشش میں طیارے کی اڑان 1800 فٹ سے زیادہ نہ ہوسکی اور طیارہ آبادی پر گرکر تباہ ہوگیا۔

وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ حادثے کی رپورٹ مرتب کی جا رہی ہے۔ قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں رپورٹ پیش کردیں گے۔ جو حقائق اور اعداد و شمار میسر ہیں وہ اسمبلی میں بتا دیے ہیں۔

CRASH

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div