سال 2021ء کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

سالانہ عام تعطیلات کی تعداد 14 ہے
[caption id="attachment_2103311" align="alignnone" width="807"] فوٹو : آن لائن[/caption]

وفاقی حکومت نے سال 2021ء کیلئے عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔ عید الفطر 16 مئی جبکہ عید الاضحیٰ 23 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جمعہ کو سالانہ سرکاری تعطیلات کے حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ جس کے مطابق سال 2021ء میں کل 14 عام تعطیلات ہوں گی، جن کا آغاز 5 فروری 2021ء کو یوم کشمیر سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں سرکاری ملازمین کیلئے کم از کم 22 اختیاری تعطیلات کا بھی اعلان کیا گیا ہے، مسلمان ملازم کو صرف ایک اختیاری چھٹی لینے کی اجازت ہے جبکہ غیر مسلم ملازمین کیلئے 3 اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔

تعطیلات کی فہرست یہ ہے:۔

یوم کشمیر 5 فروری

یوم پاکستان۔ 23 مارچ

یوم مزدور۔ یکم مئی

عید الفطر ۔ 14، 15 ور 16 مئی (جمعہ، ہفتہ اور اتوار)

عید الاضحیٰ ۔ 21، 22 اور 23 جولائی (بدھ، جمعرات اور جمعہ)

یوم آزادی ۔ 14 اگست (ہفتہ)

عاشورہ محرم ۔ 18، 19 اگست (بدھ اور جمعرات)

عید میلاد النبی ﷺ ۔ 19 اکتوبر (منگل)

یوم قائد اعظم / کرسمس ۔ 25 دسمبر (ہفتہ)

واضح رہے کہ چاند نظر آنے اور نہ آنے کی صورت میں اسلامی تہواروں کی تاریخیں تبدیل ہوسکتی ہیں۔

Public Holidays

Tabool ads will show in this div