بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفی نوازکھوکھر مستعفی

ٹویٹ کے ذریعے تصدیق

پیپلزپارٹی کےسینیٹرمصطفی ںوازکھوکھرنےبطورترجمان بلاول بھٹوزرداری استعفیٰ دے دیا ہے۔

ہفتےکواپنےٹویٹ میں مصطفی نوازکھوکھر نے تصدیق کردی کہ انھوں نے بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ تاہم انھوں نے وضاحت کی انھوں نے پاکستان پیپلزپارٹی نہیں چھوڑی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ ہر اچھے اور برے وقت میں بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

مصطفی نواز کھوکھر نے مزید کہا کہ بطور ترجمان انھوں نے ایمان داری اور خلوص کے ساتھ مشورے دئیے اور پارٹی اور ملک کے بہترین مفاد کا خیال رکھا۔

Mustafa Nawaz Khokhar

Tabool ads will show in this div