نیوزی لینڈ نےٹی20سیریز کیلیے ٹیم کا اعلان کردیا

کین ولیمسن پہلے ٹی20 میں کپتانی کےفرائض سرانجام نہیں دینگے
فوٹو: کرک انفو
فوٹو: کرک انفو
فوٹو: کرک انفو

پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کےلیے نیوزی لینڈ نے ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف3 ٹی 20میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں مچل سینٹنر جبکہ دوسرے اور تیسرے ٹی20 میں کین ولیمسن کپتان ہوں گے۔

کیویز اسکواڈ میں مارٹن گپٹل، اسکاٹ کگلین، گلین فلپس، اش سودھی، ٹم سیفرٹ، ٹوڈ ایسٹل، ڈوگ بریسویل، مارک چیپمین، ڈیون کانوے، جیکب ڈفی اور بلیئر ٹکنر شامل ہیں۔

دوسری جانب کیوی اسکواڈ میں لوکی فرگوسن اور ہمیش بینیٹ ان فٹ ہونے کے باعث ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

ویسٹ انڈیز کے ساتھ جاری سیریز میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساوتھی، کائل جیمی سن اور ڈیرل مچل ویسٹ انڈیز کے ٹیسٹ میچ کی وجہ سے پہلے مقابلے میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 اور پھر ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، پہلا ٹی20 میچ 18 دسمبرکو آکلینڈ جبکہ دوسرا میچ 20 دسمبر ہیملٹن اور تیسرا میچ 22 دسمبر کو نیپئر میں کھیلا جائے گا۔

PakvsNZ

Tabool ads will show in this div