جھنگ کو روشنیوں کا شہر بنانے کی تیاریاں
اسٹریٹ لائٹس لگانے کا کام تیزی سے جاری
جھنگ کو روشنیوں کا شہر بنانے کے لیے سڑکوں پر 2کروڑ روپے کی لاگت سے ایل ای ڈی لائٹوں کا کام تيزی سے مکمل کيا جا رہا ہے۔
چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خالق داد کا کہنا ہے کہ شہر عرصے سے اندھیرے میں ڈوبا ہوا تھا۔ ہم نے 2کروڑ روپے کی لاگت سے 500 ایل ای ڈی لائٹ خریدی ہیں اور اب سڑک پر لگانے کا کام جاری ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ اب لوگ ٹھيک سے شہر میں گھوم سکیں گے۔ روشنیوں کا شہر بن جائے گا جھنگ بھی کیونکہ جھنگ تو بلکل اندھیرے میں ڈوبا ہوا تھا
میونسپل کارپوریشن نے اگلے فیز میں مزيد 2 ہزار لائیٹيں لگانے کا پلان تيار کرليا ہے۔
JHANG
STREET LIGHTS
تبولا
Tabool ads will show in this div