پسنی:نایاب نسل کی وہیل کے سمندرمیں غوطے

بلوچستان کے ساحلوں پر خوب کرتب دکھائے

بلوچستان کےساحلی علاقےپسنی میں دنیا کی نایاب نسل کی 2 وہیل پانی میں غوطے لگاتی نظر آئی ہیں۔

ماہرین کےمطابق کے پسنی کے قریب راس زرین کے مقام پرنایاب نسل کی “عربین سی ہمپ بیک وہیل “ نے بلوچستان کے ساحلوں پر خوب کرتب دکھائے۔یہ مچھلی عام طورپرعمان،پاکستان،بھارت،ایران اورسری لنکا کے گرم پانیوں میں رہتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا میں عربین سی ہمپ بیک وہیل  کی تعداد صرف 100 رہ گئی ہے،نایاب ترین نسل کی یہ وہیل پاکستان میں سمندر کی سطح پر چھوٹے جھینگے کھانے آتی ہیں۔

WHITE WHALE

Tabool ads will show in this div