یورپی یونین: ترکی پر پابندی عائد کرنے پرمتفق

سفری پابندیوں سمیت ترکی کے اثاثے منجمد کرنےکی دھمکی
فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

یونان اور قبرص سے ملحق بحیرہ روم کے پانیوں میں گیس کی تلاش کے متنازعہ اقدامات پر یورپی یونین انقرہ کے خلاف محدود پابندیاں عائد کرنے پر متفق ہوگئی۔

یورپی یونین کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یونان اور قبرص کے پانیوں میں انقرہ کی جانب سے قدرتی گیس کی تلاش کے لیے غیر قانونی ڈرلنگ پر تحفظات رکھتی ہے۔

ترکی نے اگست میں قدرتی گیس کی تلاش کے لیے اپنے جہاز اورک ریز کو بحیرہ روم کے ان علاقوں میں تعینات کیا تھا جن پر قبرص اور یونان اپنا دعوی کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی یورپی یونین ترکی پر خطے میں گیس کی تلاش کو بند کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کے اقدامات پر غور کرتی رہی ہے۔ جس میں سفری پابندیوں سمیت ترکی یورپی یونین ممالک میں اثاثے بھی منجمد ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب ترکش پٹرولیم کارپوریشن کے نائب صدر اور تیل کی تلاش سے متعلق اس کے شعبے کے ڈپٹی ڈائریکٹر پہلے سے ہی یورپی یونین کی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

یورپی یونین کی جانب سے نئی پابندیوں کے بعد مزید افراد اور تنظیمیں اس فہرست میں شامل ہوسکتی ہیں جبکہ ان افراد اور تنظیموں کے نام فی الحال نہیں بتائے گئے ہیں۔

EUROPEAN UNION

Tabool ads will show in this div