قلمدان کی تبدیلی مسائل کاحل نہیں، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی سنئیر رہنماء مریم اونگزیب نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کو عوام کی جان چھوڑنا ہوگی صرف قلمدان کی تبدیلی سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔
مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت میں بیٹھے لوگ روز چھپ چھپ کر مريم نواز کی ريلياں ديکھتے ہيں، کبھی کسی کے ذريعے کبھی کسی کے ذريعے ڈائیلاگ کا پيغام بھجوا رہے ہيں۔ کل پورے لاہور ميں عوامی سيلاب نے آٹا چوروں کے خلاف ريفرنڈم دے ديا ہے۔
مریم اونگزیب نے مزید کہا کہ جب تک اوپر بيٹھا شخص نااہل ہوگا پورٹ فوليو بدلنے سے کوئی فائدہ نہيں ہوگا، عمران خان کو سمجھ آگئی انھوں نے کہا کہ جلسہ نہیں روکو گا لیکن کرسیان لگانے والوں پر پرچے دوں گا۔
انھوں نے کہا کہ نالائقوں نے ڈی جے بٹ کو گرفتار کرلیا، اتنی چھوٹی حرکت پر اتر آئے کہ کل مریم نواز نے جس بٹ کڑائی سے کھانا کھایا اس پر ایف آئی آر کاٹ دی۔