لاہورمیں جامعہ پنجاب کی طالبہ بس سے کچل کر جاں بحق
اسٹاف رپورٹ
لاہور : ماڈل ٹاؤن کے علاقے لنک روڈ پر تيز رفتار بس نے طالبہ کو ٹکر ماردی، جس سے طالبہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔
لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پنجاب یونی ورسٹی کی طالبہ بس پر سوار ہوتے ہوئے اس کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئی، جس کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ علیشا خالد یونی ورسٹی جانے کیلئے ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر حادثے کا شکار ہوئی۔ عینی شاہدین کے مطابق علیشا یونیورسٹی کی بس پر چڑھتے ہوئے گر گئی اور پچھلے ٹائروں تلے آکر کچلی گئی۔ طالبہ یونیورسٹی کے شعبہ ماس کمیونیکشن میں زیر تعلیم تھی اور ماڈل ٹاؤن کے بلاک کے میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔
حادثے کے بعد یونی ورسٹی کے طالبات موقع پر پہنچ گئے اور احتجاج شروع کردیا، جس سے سڑکوں پر رواں دواں ٹریفک کی آمد و رفت میں خلل پڑا۔ بعد ازاں ڈی سی او نے پنجاب یونیورسٹی بس حادثے کی رپورٹ طلب کرلی۔ ترجمان پنجاب یونی ورسٹی کے مطابق طالبہ کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈرائیور کو معطل کرکے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ سماء