ٹرانسپورٹیشن چارجز مقررکرنےکی سوئی ناردرن کی درخواست پرسماعت مکمل

فیصلہ اعتراضات کاجائزہ لینےکےبعدجاری کیاجائےگا
Dec 11, 2020

اوگرا نے سوئی ناردرن کی ٹرانسپورٹیشن چارجز مقرر کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی، فیصلہ فریقین کے تحریری اعتراضات کا جائزہ لینے کے بعد جاری کیا جائے گا۔

سوئی نادرن نے نجی شعبے اور دیگر بڑے صارفین کیلئے گیس ٹرانسپورٹیشن چارجز کی مد میں ٹیرف مقرر کرنے کی درخواست کر رکھی ہے۔

ایس این جی پی ایل حکام نے سماعت کے دوران کہا کہ اتھارٹی نجی شعبے کو گیس کی تقسیم اور ترسیل کے چارجز مقرر کرے۔ ٹرانسمیشن کی مد میں 38 روپے 52 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اور ڈسٹری بیوشن کی مد میں 201 روپے 93 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ٹیرف مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹیشن چارجز کا تعلق یونیفارم ٹیرف سے نہیں ہوگا، کمپنی صرف گیس کی تقسیم اور ترسیل کےاخراجات متعلقہ نجی شعبے یا بڑے صارفین سے وصول کرے گی۔

اوگرا نے سماعت پر فریقین کے دلائل سنے، جس کے بعد اتھارٹی نے تحریری اعتراضات بھی طلب کر لئے۔ اوگرا کا کہنا ہے کہ تحریری دلائل کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

SUI NORTHERN

Tabool ads will show in this div