ملیرایکسپریس وےکا سنگ بنیاد دسمبر میں رکھا جائیگا، وزیراعلیٰ سندھ

ملیر ندی کی بائیں کنارے تعمیر کیا جائے گا
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن
CM Sindh Murad Ali Shah فوٹو: آن لائن

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں ملیر ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد اسی ماہ میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری رکھیں گے۔

جمعرات 10 دسمبر کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملیر ایکسپریس وے کا دورہ کیا جہاں انہیں منصوبے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ ملیر ایکسپریس وے 39.4 کلومیٹر طویل خوبصورت روڈ ہوگا جس کی لاگت 27 ارب روپے سے زائد ہے۔ ملیر ایکسپریس وے ہائی اسپیڈ ٹال ایکسپریس وے ہوگا جو کہ ملیر ندی کی بائیں کنارے تعیر کیا جائے گا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے 6 لین روڈ ہوگا اور یہ 3 فٹ ڈوئل کیرج وے ہوگا۔ ملیر ایکسپریس وے کی اسپیڈ ڈیزائن 100 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی جبکہ انٹرچینج پر اسپیڈ 50 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔

ملیر ایکسپریس وے کا آغاز کورنگی روڈ ڈی ایچ اے کریک ایوینیو سے ہوگا جوکہ جام صادق پل، شاہ فیصل کالونی روڈ اور فیوچر کالونی سے کاٹھوڑ تک جائے گا۔ ملیر ایکسپریس وے پر پیدل چلنے والوں کے لیے 9 کراسنگ مقامات ہوں گے۔

ملیر ایکسپریس وے سندھ حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر شروع کر رہی ہے اور یہ شہر کراچی کے ٹریفک مسائل میں اہم کردار ادا کرے گا۔ تھر کول پروجیکٹ کے بعد ملیر ایکسپریس وے سب سے بڑا منصوبہ ہے۔

MALIR EXPRESSWAY

Tabool ads will show in this div