لاہور میں فیکٹری منہدم،وزیراعظم کا نوٹس، ہلاکتوں پر افسوس

Roof-Collaps-003-Ex-Lhr-04-115-640x480

اسلام آباد : لاہور میں تین منزلہ فیکٹری زمین بوس ہونے پر وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے فوراً رپورٹ طلب کرلی، جب کہ اندوہناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بینا کے مطابق لاہور میں تین منزلہ عمارت زمین بوس ہونے اور سولہ افراد کے جاں بحق ہونے پر وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کرلی، جب کہ اندوناک حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔

بیان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے متعلقہ حکام کو ریسکیو کی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی متعلقہ اداروں کو حکام کو اپنی نگرانی میں ریسکیو کے کام کرانے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ ریسکیو آپریشن تیز کرنے کیلئے فوجی جوان بھی مدد کو آگئے ہیں، وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے ملبے تلے دبے افراد کو جلد از جلد نکالنے کی ہدایت کی ہے۔ سماء

bill

PM NOTICE

Child Labour

BUILDING COLLAPSE

LABOURS

UNDER CONSTRUCTION

moral

social harm

NAWAZ SHARIF NOTICE

Fight Against Child Labour

Tabool ads will show in this div