واٹس ایپ، انسٹاگرام کوفیس بک سے الگ کرنے کیلئے مقدمہ

امریکی حکومت نے واٹس ایپ اور انسٹاگرام کو سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک سے الگ کرنے کیلئے تاریخی مقدمہ قائم کر دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق سوشل نیٹ ورکنگ مارکیٹ میں واٹس ایپ اور انسٹا گرام کی اجارہ داری کے پیش نظر امریکی حکومت اور کئی ریاستوں کے اٹارنی جنرلز نے فیس بک پر مقدمہ قائم کیا۔
مقدمہ میں اينٹی ٹرسٹ قوانين کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے اور فيس بک کو دونوں ایپس کے انتظامی اختيارات سے الگ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
نیویارک اٹارنی جنرل کے مطابق تقریبا ایک دہائی سے فیس بک نے اپنے تسلط اور اجارہ داری کو چھوٹے حریفوں کو کچلنے اور مسابقت کو ختم کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔
اس کے علاوہ حکام نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ کیس کی کارروائی کے دوران فیس بک کو ایک کروڑ سے زائد مالیت کے حصول سے روکا جائے۔