پنجاب میں ڈینگی کا خطرہ سنگین،مزید تین مریض انتقال کرگئے
اسٹاف رپورٹ
لاہور : پنجاب میں ڈینگی وائرس سے مزید تین افراد انتقال کرگئے۔ تینوں افراد راول پنڈی کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج تھے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ڈینگی وائرس سے مرنے والوں میں 37 سالہ وینا جون، 17 سالہ نعمان ملک اور 36 سالہ ناظمہ عارف شامل ہیں۔ ان تین ہلاکتوں کے بعد صوبے میں جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 18 ہوگئی۔
محکمہ صحت پنجاب نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید 59 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے چوالیس کا تعلق لاہور ، گیارہ کا راول پنڈی، ایک کا لودھراں، ایک کا سرگودھا اور ایک کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔ صوبے میں ڈینگی سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2046 ہوگئی ہے۔ سماء
میں
کا
Inqilab March
transport
Charlie Hebdo
evacuated
georgia
filter
pair
تبولا
Tabool ads will show in this div