سال2020: پاکستان میں سرچ کئے جانے والے ڈرامے اور فلمیں

گوگل نےپاکستان میں سرچ ہونے والی فہرست جاری کردی

گوگل ٹرینڈز نے سال 2020 میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے، ڈراموں، فلموں اور ویب سیریز کی فہرست جاری کردی۔

گوگل کی فہرست کے مطابق ترک ڈرامہ ارطغرل غازی سال 2002 میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا ڈرامہ بن گیا۔

ارطغرل غازی

ڈرامہ 'ارطغرل غازی' سال 2020 میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا ڈرامہ ہے اور اسے سب سے زیادہ آزاد جموں و کشمیر میں سرچ کیا گیا۔

'ارطغرل غازی' کو دوسرے نمبر پر پنجاب، تیسرے نمبر پر خیبر پختونخوا اور چوتھے نمبر پر بلوچستان اور پانچویں نمبر پر سندھ  میں سرچ کیا گیا۔

میرے پاس تم ہو

پاکستان میں ڈرامہ انڈسٹری میں نئے ریکارڈز بنانے والے ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کے اس ڈرامے کو اس کی کہانی کی وجہ سے پاکستان میں بہت زیادہ سرچ کیا گیا، میرے پاس تم ہو سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ڈراموں و فلموں میں دوسرے نمبر پر رہا، اس ڈرامے کو سب سے زیادہ صوبہ سندھ میں سرچ کیا گیا۔

منی ہیسٹ

نیٹ فلیکس کی ویب سیریز ’منی ہیسٹ‘ بھی رواں سال پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی سیریز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر رہی۔

بگ باس 14

بھارتی ریئلٹی شو بگ باس 14 سال 2020 میں سب سے زیادہ پاکستان میں سرچ ہونے والی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔

مرزاپور 2

پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلموں، ڈراموں اور ویب سیریز میں بھارتی ویب سیریز مرزاپور 2 بھی شامل ہے۔

دیوانگی

 جیوانٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والے رومانوی ڈرامہ سیریل دیوانگی کو بھی انٹرنیٹ پربہت زیادہ سرچ کیا گیا اور وہ فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے۔

میرا دل، میرا دشمن

 اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے رواں برس کے ڈرامے میرا دل، میرا دشمن کو بھی اس کی کہانی کی وجہ سے انٹرنیٹ پر زیادہ سرچ کیا گیا اور وہ سرچ فہرست میں ساتویں نمبر پر رہا۔

کورلش عثمان

حیران کن طور پر جہاں پاکستان میں سال 2020 میں سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے ڈرامے کا اعزاز ترک ڈرامے کو رہا، وہیں ترکی کا دوسرا مقبول ڈراما کورلش عثمان بھی سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والوں ڈراموں میں شامل ہے۔

عہد وفا

پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ڈراموں و فلموں میں نویں نمبر پر مقبول ڈراما 'عہد وفا' رہا۔

جوکر

ہالی ووڈ فلم 'جوکر' سال 2020 میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے فلموں اور ڈراموں میں دسویں نمبر پر رہا۔

Tabool ads will show in this div