عاطف اسلم رواں ماہ نئے گانے’رات‘ کی ویڈیو ریلیز کریںگے

میوزک ویڈیو میں کئی شوبز شخصیات نظر آئینگی

پاکستانی گلوکار عاطف اسلم رواں ماہ اپنے نئے گانے کی ویڈیو ریلیز کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق عاطف اسلم کے نئے گانے ’رات‘ کی ویڈیو مکمل ہوچکی ہے جسے اسی ماہ ریلیز کیا جائے گا ۔

اس میوزک ویڈیو میں عاطف اسلم کے ساتھ پاکستان کے شوبز کے انڈسٹری سے وابسطہ کئی سلیبریٹیز بھی نظر آئینگے ۔

چند ماہ قبل عاطف اسلم نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ سال 2020 میں ایک ویڈیو ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ،انہوں نے بتایا تھا کہ جیسے ہی کرونا کی شددت میں کمی ہوگی تو ایک میوزک ویڈیو ریلیز کریں گا ۔

گزشتہ روز فوربز نے ایشیا پیسیفک کے 100 بااثر ترین ڈیجیٹل اسٹارز کی فہرست جاری کی تھی جس میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان، ایمن خان کے ساتھ ساتھ گلوکارعاطف اسلم بھی شامل تھے ۔

عاطف اسلم نے رواں سال مئی میں کرونا وائرس کی وبا کے دوران لوگوں میں اُمید جگانے اور لوگوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ’اسماء الحسنیٰ‘ ریلیز کیا تھا۔

دوسری جانب سے نومبر کے مہینے میں نئے ڈیجیٹل میوزک شو ویلو ساؤنڈ اسٹیشن کے آغاز عاطف اسلم نے نصیبو لال کا مشہور گانا ’کدی تے ہنس بول‘ کو اپنے انداز میں گاکر کیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔

New Song

Tabool ads will show in this div