دو سال قبل پاکستان آئی فرنچ خاتون کی پراسرارموت
سوشل میڈیا کےذریعےحافظ آباد کے رہائشی سےدوستی پھرشادی ہوئی تھی
حافظ آباد کے علاقے کینال گارڈن میں فرانسیسی شہریت رکھنے والی خاتون پر اسرار طور پر جاں بحق ہوگئی۔
حافظ آباد کے رہائشی عمران کی 2 سال قبل سوشل میڈیا کے ذریعے فرانسیسی خاتون خولہ اشرف سے دوستی ہوئی جس کے بعد خولہ اشرف نے پاکستان آکر عمران سے شادی کر لی تھی۔ دونوں میاں بیوی کینال گارڈن میں رہائش پذیر تھے جہاں خاتون خولہ اشرف پر اسرار طور پر جاں بحق ہوگئی۔
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم اور ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا جس کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔
شوہر کے مطابق بیوی کی موت سیڑھیوں سے گرنے کی وجہ سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق فرانسیسی خاتون کا پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے جس کے بعد موت کی وجہ معلوم ہو سکے گی تاہم اس متعلق تفتیش کی جا رہی ہے۔