ماہرہ اور فواد خان نے "نیلوفر" مکمل کروادی

ماہرہ نےفلم کےسیٹ سے کئی تصاویرشیئرکیں

ڈرامہ سیریل "ہمسفر" کی مقبول ترین جوڑی ماہرہ خان اور فواد خان کے پرستاروں کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ دونوں کی نئی آنے والی فلم "نیلوفر" کا کیمرہ کلوز ہوچکا ہے۔

ماہرہ نے اپنے فالوورز کیلئے فلم کے سیٹ پر لی گئی تصاویر کی پوری سیریز شیئر کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

ماہرہ نے کیپشن میں فلم میں نبھائے جانے والے کردارکیلئے اپنی پسندیدگی ظاہر کرتے ہوئے لکھا " میں اپنی روح کا ایک حصہ تمہارے ساتھ چھوڑے جارہی ہوں ، مائی ڈارلنگ نیلوفرمیں تمہیں بہت یاد کروں گی"۔

ماہرہ نےمزید لکھا " اس فلم کیلئے ٹیم کے ہررکن نے دل لگا کرکام کیا، مجھ سےاس چیز کیلئے مزید انتظار نہیں ہورہا کہ آپ سب ہماری محنت اور محبت کو جلد اپنی اسکرین پردیکھیں، آمین "۔

یہ فلم قاسم محمود نے پروڈیوس کی ہے اور فواد کی نگرانی میں عمار رسول نے اس کی ہدایتکاری کی ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ پہلے ہی مکمل ہوجائے گی لیکن وبائی امراض کی وجہ سے روک دیا گیا تھا۔

نیوفرکوقاسم محمود نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس کی تحریر اور ہدایات عماررسول کی ہیں۔

اس فلم کی شوٹنگ کافی پہلے مکمل ہوجانے کا امکان تھا لیکن کرونا کی عالمی وبا کے باعث شوٹنگ روک دی گئی تھی۔ امکان ہے کہ نیلوفرکو2021 میں ریلیز کیا جائے گا۔

ماہرہ خان اور فواد خان کی جوڑی اس پراجیکٹ کیلئے تیسری بار اکٹھی ہوئی ہے، اس سے قبل دونوں سُپرہٹ ڈرامی سیریل " ہمسفر" میں نظر آئے تھے جبکہ اس جوڑی کی فلم " مولا جٹ " مکمل ہونے کے بعد ریلیز کی منتظرہے۔

فلم "مولا جٹ " کو بہت سی قانونی رکاوٹوں کا سامنا کرنے کے بعد بالآخرعید الفطر پرریلیزکرنے کا اعلان کیا گیاتھا تاہم لاک ڈاؤن کے باعث ملک بھرنئی فلموں کی ریلیز تعطل کا شکارہے۔

[iframe width="100%" height="360" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src="https://www.youtube.com/embed/sBWdUf7wfaE"]

فلم "مولاجٹ " اب تک پاکستان فلم انڈسٹری کی سب سے مہنگی پروڈکشن بتائی جاتی ہے، جس کی کاسٹ میں ماہرہ اور فواد کے علاوہ حمزہ علی عباسی، حمیمہ ملک ، گوہررشید، فارس شفیع، شفقت چیمہ اور نیر اعجاز شامل ہیں۔

یہ فلم سال 1979 میں ریلیز ہونے والی مولاجٹ سے متاثر ہوکربنائی گئی ہے جس میں مولاجٹ کا کردار مرحوم سلطان راہی جبکہ نوری نتھ کا کردار اداکار مصطفیٰ قریشی نے نبھایا تھا۔ ہدایتکاریونس ملک کی اس فلم کا شمار پاکستان سینما انڈسٹری کی کامیاب ترین فلموں میں کیا جاتا ہے۔

FAWAD KHAN

Maula Jutt

NEELOFER

Tabool ads will show in this div