لاہور؛ 3 منزلہ عمارت زمین بوس، 19 جاں بحق، 100 زندہ نکال لیے

Collage 001 copy

لاہور: لاہور کے علاقے سندر انڈسٹريل اسٹيٹ ميں فيکٹری زمین بوس ہونے سے جاں بحق افراد کی تعداد 19 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ملبے میں دبے 100 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔

لاہور کے علاقے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں تین منزلہ فیکٹری زمین بوس ہوگئی، فیکٹری کی چھت مزدوروں پرقہر بن کرٹوٹی، اہل علاقہ کے مطابق عمارت کی تیسری منزل پر تعمیراتی کام جاری تھا کہ اچانک چھت گرنے سے پوری عمارت زمین بوس ہوگئی۔

ریسکیو اداروں کے مطابق ملبے سے اب تک نکالی جانے والی لاشوں کی تعداد 19 ہوگئی ہیں، عمارت میں 200 کے قریب افراد موجود تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر تاخیر سے پہنچیں، ملبے کے نيچے پھنسے افراد کو نکالنے کےلئے کٹر اور دوسری مشینری کا استعمال کيا گیا۔

عمارت گرنے کے بعد لاہور کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئ تھی، جب کہ دوسرے شہروں سے بھی ریسکیو عملے کو طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فیکٹری میں زلزے سے دڑاڑیں پڑ گئی تھیں، ملبے تلے فیکٹری مالکان کے بھی دبے ہونے کی اطلاعات ہیں، تاہم کسی ذرائع سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی، فیکٹری میں پلاسٹک کے شاپنگ بیگ بنائے جاتے تھے۔ سماء

BUILDING COLLAPSE

LABOURS

UNDER CONSTRUCTION

100 alive

19 killed

ROOF COLLAPSED

factory roof

Tabool ads will show in this div