لاڑکانہ:2 طالبات کا گینگ ریپ،ویڈیو بنانےپرمقدمہ درج

اے ایس آئی سمیت 4 ملزمان نامزد
Dec 08, 2020

لاڑکانہ میں گیارہویں جماعت کی دو طالبات کا گینگ ریپ کرنے اور ان کی نازیبا ویڈیوز بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق گینگ ریپ اور نازیبا وڈیوز بنانےکےالزام ميں پولیس کے اے ایس آئی سمیت چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمہ ان میں سے ایک متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعيت ميں تھانہ رحمت پور میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں مدعی کا کہنا ہے کہ ملزمان دونوں سہیلیوں کی نازيبا ويڈيو بنا کر انہیں مہینوں بليک ميل کرتے رہے ہیں۔

دریں اثناء ملزمان کی عدم گرفتاری پر اہل خانہ نے لاڑکانہ میں ایس پی چوک پر دھرنا دے کر احتجاج کیا۔

Tabool ads will show in this div