اس حکومت کو نہیں چلنے دینگے، خواجہ آصف کا اعلان

پی ٹی آئی کو بھی پتا چل گيا کہ اسمبلياں چلنے والی نہيں
فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ آصف نے حکومت گرانے کا اعلان کردیا۔

مسلم ليگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ قسم کھا کر کہتا ہوں اس نظام کو نہیں چلنے دیں گے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بھی پتا چل گيا کہ اسمبلياں چلنے والی نہيں۔ انکو لانے والے بھی جلد جان چُھڑاليں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت گرانے کيليےاستعفے بہت تھوڑی قيمت ہے،جلسہ روکنے کيليے مينار پاکستان پر پانی چھوڑ ديا،استعفے کيسے روکو گے؟ ن ليگ، پيپلزپارٹی اور جے يوآئی کے130ارکان ہيں۔

رہنماء مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ ہمیں چور دروازے سے آئے ہوئے سليکٹڈ حکمران کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔22 کروڑ عوام کی حکمرانی چاہتے ہيں۔

اس سے قبل حکومت نے پہلے ہی کرونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث پی ڈی ایم کو لاہور میں جلسے کی اجازات نہیں دی تھی جبکہ اپوزیشن بضد ہے کہ انہیں ہر صورت جلسہ کرنا ہے۔

دوسری جانب حکومت نے مریم نواز سمیت کئی پی ڈی ایم رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔

KHAWAJA ASIF

Pakistan Democratic Movement

PDM

Tabool ads will show in this div