ماؤنٹ ایورسٹ کی اونچائی کتنی؟ نیپال اورچین متفق

پہاڑ پر برف کی تہہ کو شامل کیا جائے
Dec 08, 2020
فوٹو: نیشنل جیوگرافک
فوٹو: نیشنل جیوگرافک
[caption id="attachment_2121594" align="alignnone" width="800"] فوٹو: نیشنل جیوگرافک[/caption]

نیپال اور چین نے مشترکہ طور پر ماؤنٹ ایورسٹ کی اونچائی کو دوبارہ ناپا ہے جو 0.86 میٹر بلند ہے۔

اس سے قبل ابھی تک دونوں ممالک اس معاملے میں مختلف رائے رکھتے تھے کہ اوپر سے برف کی تہہ کو شامل کیا جائے تو پہاڑ کی نئی بلندی 8،848.86 میٹر یعنی (29 ہزار 032 فٹ) بنتی ہے۔

چین کی سابقہ ​​سرکاری 8،844.33 پیمائش نے پہاڑ کو نیپال کے مقابلے میں 4میٹر کم کردیا تھا۔ ماؤنٹ ایورسٹ پہاڑ چین اور نیپال کی سرحد پر واقع ہے جبکہ کوہ پیما اسے دونوں اطراف سے سَر کرنے کےلیے چڑھتے ہیں۔

نیپال کی وزارت خارجہ اور سروے کے محکمہ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے سروے کاروں نے نئی اونچائی پر اتفاق کرنے کے لیے باہمی تعاون کیا ہے۔

چین کے صدر ژی جن پنگ کے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے گزشتہ سال کے دورے کے دوران زمین کے بلند ترین مقام کی نئی پیمائش کا مشترکہ طور پر اعلان کرنے کا معاہدہ کیا گیا تھا۔

MOUNT EVEREST

Tabool ads will show in this div