مريم نوازسياست کو تصادم کی جانب لے جارہی ہيں،اعتزاز

حکومتيں جلسے جلوس سے نہيں جاتيں

پاکستان پیپلزپارٹی کےرہنما اعتزاز احسن نے پی ڈی ايم کولاہورجلسہ ملتوی کرنے کا مشورہ دے ديا۔

سماء سے بات کرتے ہوئے کہا اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومتيں جلسے جلوس سے نہيں جاتيں، تيسری طاقت اُنہيں گراتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مريم نواز سياست کو تصادم کی جانب لے جارہی ہيں ليکن منصوبہ کامياب ہوتا نظر نہيں آرہا۔اعتزاز احسن نے اپوزیشن جماعتوں کے استعفوں کی بھی مخالفت کردی اور کہا کہ استعفیٰ کا ايٹم بم چلانے کا فيصلہ نون ليگ اکيلے اکيلے کيسےکرسکتی ہے؟ مريم نواز تو نوازشريف سے بھی دو قدم آگے نکل گئی ہيں مگرانہيں موقع ملا تو وہ باہر چلی جائيں گی، اگرايساہواتويہ ان کےليےبڑاريليف ہوگا اوروالد کےساتھ رہيں گی۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ اپوزيشن جماعتوں کوسوچنا چاہيے کہ نوازشريف کے بيانيے ميں پی ڈی ايم کامفاد نہيں۔

اعتزازاحسن نے مزید کہا کہ نون لیگ نےتیسری طاقت کے ساتھ بھی ٹکر لی ہے،جس پارٹی کو زیادہ شوق ہے وہ استعفیٰ جمع کرائے،میری ذاتی رائے میں پی پی کواستعفوں کی حد تک نہیں جانا چاہیے۔

AITEZAZ AHSAN

Tabool ads will show in this div