پاکستان کےلیےکروناویکسین جلدازجلدلانے کی کوششیں تیز
وزارت صحت نے پاکستان کے لیےکروناویکسین جلدازجلدلانےکی کوششیں تیز کردی ہیں۔
وزارت صحت نے بتایا ہے کہ پاکستان میں متوقع کرونا ویکسین پہلی سہ ماہی میں دستیاب ہوگی۔متوقع کرونا ویکسین بنانے والے ممالک سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
وزارت صحت نےبتایا ہے کہ گاوی دی ویکسین الائنس ممالک تک متوقع کرونا ویکسین تک رسائی میں مدد دے گا۔پہلےمرحلے میں ہیلتھ ورکرز اور بوڑھے شہریوں کوویکسین لگائی جائے گی۔
اس کےعلاوہ پاکستان نےویکسین کی مفت اوررعایتی خریداری کے لیے بھی گاوی سے رابطے کئے ہیں۔
واضح رہےکہ روس نے پاکستان کو کرونا ویکسین کے فروخت کی پیشکش کردی ہے۔ پچھلے ہفتے وزارت خارجہ کوپاکستان میں روسی سفارتخانے کی جانب سےکرونا ویکسین کی پیشکش موصول ہوئی ہے۔
وزارت خارجہ نےبتایا ہےکہ پاکستان کوروسی ویکسین کلینکل ریسرچ اورٹرائلزکاڈیٹا رپورٹ بھی بھیجی گئی ہے۔وزارت خارجہ نےوزارت صحت کو روسی پیشکش سےآگاہ کردیاہے۔اسپٹنک فائیو کی کلینکل ریسرچ رپورٹ عالمی ادارے کی تیارکردہ ہے۔
وزارت خارجہ نےبتایا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق اسپٹنک فائیو کروناویکسین 95فیصد موثر ہے۔روس کی اسپٹنک فائیوویکسین کو اگست 2020میں رجسٹر کیا گیا تھا۔