برطانیہ میں 90سالہ خاتون کوکرونا ویکسین لگادی گئی

برطانیہ میں پہلی 90 سالہ مارگریٹ کینن دنیا بھر کی پہلی خاتون جس کو فائزر کمپنی کی کرونا ویکسین لگادی گئی۔
مارگریٹ کینن دنیا کی پہلی خاتون جس کو فائزر کمپنی کی کرونا ویکسین لگائی گئی ہے۔ 90سالہ مارگریٹ کا تعلق شمالی آئرلینڈ سے ہے، وہ گزشتہ 6 دہائیوں سے انگلینڈ کے شہر کووینٹری میں رہائش پذیر ہیں۔ مارگریٹ کینن 4 سال پہلے تک ایک جیولری کی دکان میں بطور اسٹنٹ کام کرتی رہی ہیں۔
کینن ویکسین کی خوراک لینے والی دنیا کی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔
نوے سالہ خاتون کو برطانیہ کے شہر کونٹری کے اسپتال میں ویکسین لگائی گئی، ویکسین کی پہلی ڈوز لگانے کے بعد این ایچ ایس اسٹاف نے تالیاں بجا کر خوش آمدید کہا۔
برطانیہ دنیا کا واحد ملک جہاں فائزر کمپنی کی کرونا ویکسین منظوری کے بعد لگائی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ نے امریکی دواساز کمپنی فائزر کی جانب سے تیار کی جانے والی کرونا ویکسین استعمال کرنے کی منظوری دی تھی۔
یاد رہے کہ رطانیہ ویکیسن استعمال کرنے کی اجازت دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔