طوبیٰ عامر نے اداکاری کاآغازکردیا

طوبیٰ آج سے ڈرامہ سیریل"بھڑاس"میں نظرآئیں گی
فائل فوٹو

ٹی وی ہوسٹ اور اینکر عامرلیاقت حسین کی اہلیہ طوبیٰ عامر نے چھوٹی اسکرین پر اداکاری کا آغاز کردیا۔

طوبیٰ اے آر وائی پرنشرکیے جانے والے ڈرامے "بھڑاس" میں نظرآئیں گی۔ ڈرامہ پیرسے جمعرات تک ہفتے میں 4 روز آن ائرہوتا ہے اور اب تک اس کی 33 اقساط دکھائی جاچکی ہیں۔

انڈسٹری کو خوبصورت چہرہ دیا، ہمارا ولیمہ وزیراعظم کریں گے

انسٹا اسٹوریز میں طوبیٰ نے فالوورز کو اس حوالے سے آگاہ کیا، انہوں نے ڈرامے کی اگلی قسط کا پرومو شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ ڈراما آج رات 9 بجے نشر کیا جائے گا۔

شیئرکی جانے والی تصاویرمیں طوبیٰ کے علاوہ زباب رانا اور ہمایوں سعید کے بھائی سلمان سعید کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ڈرامے کی دیگرکاسٹ میں عمرشہزاد، درفشاں، فرقان قریشی، رابعہ کلثوم، خالد انعم، بہروزسبزواری، شائستہ جبین اوردیگر شامل ہیں۔

طوبیٰ کی اپنی انسٹا اسٹوریز کے علاوہ مختلف انٹرٹینمنٹ سائٹس پر بھی اس حوالے سے خبریں وائرل ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Desi Feed (@desifeedpk)

طوبیٰ اور عامر لیاقت حال ہی میں عالمی وبا کرونا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد طبیعت بگڑنے پرعامر لیاقت حسین کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جبکہ طوبیٰ نے گھر پر ہی قرنطینہ کیا تھا۔

دولت کیلئے شادی کرنے کے الزام پر طوبیٰ عامر کا جواب

اس سے قل طوبیٰ رمضان ٹرانسمیشن میں میزبانی بھی کرچکی ہیں۔

aamir liaquat hussain

TUBA AAMIR

Tabool ads will show in this div