کوئٹہ: گھروں میں چھاپے کے دوران 27گیس کمپریسرز برآمد

گیس کمپنی نے 100گھروں پر چھاپہ مارا
Dec 08, 2020
فوٹو: مجیب اللہ
فوٹو: مجیب اللہ
[caption id="attachment_2121294" align="alignnone" width="800"]SSGC on gas compressor فوٹو: مجیب اللہ[/caption]

کوئٹہ میں غیر قانونی کمپریسرز کے خلاف کارروائی کے دوران 100 گھروں پر چھاپہ مارکر 27 گیس کمپریسرز برآمد کر لیے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے گیس پریشر میں کمی سے متعلق عوامی شکایات پر شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی گیس کمپریسرز کے خلاف کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران نواں کلی لیبر کالونی کے 100 سے زائد گھروں میں چیکنگ کے دوران 27 کمپریسرز برآمد کیے گئے۔ سوئی گیس حکام کے مطابق کمپریسرز کا استعمال نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ یہ انتہائی خطرناک بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

سوئی گیس ترجمان کا کہنا ہے کہ جن گھروں سے کمپریسر برآمد ہو رہے ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ کارروائی میں سوئی سدرن گیس کمپنی حکام ضلعی انتظامیہ اور پولیس بھی شامل تھی۔

GAS COMPRESSOR

Tabool ads will show in this div