کروناوائرس:ملک میں مثبت کیسزکی شرح8 اعشاریہ58 فیصد ہے

اسپتالوں میں 336 مریض وینٹلیٹرزپرموجود
Dec 08, 2020

این سی او سی کی جانب سےبتایا گیا ہے کہ ملک میں 3 ہزار48 مریض مختلف اسپتالوں جبکہ 336 مریض وینٹلیٹرز پرموجود ہیں۔ملک میں مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 58 فیصد ہے۔

این سی او سی کےمطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کےکیسز کی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار 179 ہوگئی ہے،کرونا سےمجموعی اموات کی تعداد 8 ہزار 487 ہو گئی،ملک میں ایکٹوکیسزکی تعداد 44 ہزار 241 ہو گئی ہے۔

این سی او سی نے مزید بتایا کہ صحت یاب ہونےوالوں کی تعداد 3 لاکھ 70 ہزار 451 ہے۔ اس کے علاوہ سندھ میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 86 ہزار 212 ہوگئی۔پنجاب میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 24 ہزار 191 ہوگئی۔خیبرپختونخوا میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 50ہزار 78 ہے۔اسلام آباد میں 33 ہزار 61،بلوچستان میں 17 ہزار 501 ،گلگت بلتستان 4 ہزار 746  اورآزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 7 ہزار 390 ہے۔

این سی او سی نےبتایا ہے کہ سب سے زیادہ مثبت کیسز کا تناسب کراچی میں 21 اعشاریہ 80 فیصد ہے۔میر پور میں کیسز کی شرح 18 اعشاریہ 31 فیصد ہے۔ مظفر آباد میں مثبت کیسز کی شرح 16 فیصد ہے۔ملک میں کرونا کے 2 ہزار 486 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔سندھ میں مثبت کیسز کا تناسب 13 اعشاریہ87 فیصد ہے۔آزاد کشمیر میں کیسز کا تناسب 9 اعشاریہ 77 فیصد ہے۔ خیبرپختونخوا میں کیسز کا تناسب 9 اعشاریہ 67 فیصد ہے۔بلوچستان میں کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 68 فیصد ہے۔اسلام آباد میں کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 88 فیصد ہے۔پنجاب میں کیسز کا تناسب 4 فیصد ہے۔گلگت بلتستان میں کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 78 فیصد ہے۔

corona virus

Tabool ads will show in this div