سندھ کے سرکاری اداروں میں نوکریاں دینے کا فیصلہ
میرٹ یقینی بنانے کی ہدایت

سندھ حکومت نے صوبے کے سرکاری اداروں میں نوکریاں دینے کا فیصلہ کرلیا۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ کو میرٹ پر بھرتیاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔
کورونا سے صحتیابی کے بعد وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے پارٹی قائد سے ملاقات کی اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو نے انہیں ہدایر کی کہ بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں۔ سندھ کے بیروزگار نوجوانوں کی صلاحیتوں سے استفادہ کیاجائے اور نجی شعبے میں بھی ملازمت کے مواقع بھی بڑھائے جائیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کے اجلاس کےدوران بھی میرٹ پر ڈاکٹرز بھرتی کرنے اور ریگیولرائیزیشن کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایات دیں۔ سندھ کے اڑتیس تعلقہ اسپتالوں کو بھی ماڈل اسپتال بنایا جائے گا۔