کروناوائرس:انگلینڈ اورجنوبی افریقا کےمابین سیریزملتوی

کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین ون ڈے سیریز منسوخ کردی گئی۔
دونوں بورڈز کی جانب سے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیریز کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کھلاڑیوں کی ذہنی اور جسمانی صحت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
ای سی بی اور افریقی بورڈز نے اب یہ طے کرنے کیلئے مل کر کام کریں گے کہ آئی سی سی کرکٹ مینز سپر لیگ کا حصہ رہنے والی 3میچوں کی سیریز مستقبل میں کب شیڈول کی جاسکتی ہے۔
دوسری جانب انگلش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ٹام بیریسن نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں اور انتظامیہ کی فلاح و بہبود سب سے اہم ہے۔ ہم حالیہ پیشرفتوں کے بارے میں تشویش میں مبتلا تھے۔ اس لیے کرکٹ جنوبی افریقہ سے مشاورت کے بعد ہم نے مشترکہ طور پر اس سیریز کے باقی میچوں کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
The ECB and CSA have agreed to postpone the remaining matches in the current men’s ODI Series.
— England Cricket (@englandcricket) December 7, 2020
کرکٹ جنوبی افریقہ کے سی ای او کگاندری گوونڈر نے کہا کہ حالیہ واقعات کے تمام افراد پر ہونے والے ذہنی صحت کے اثرات پر تشویش یہ نہیں ہے کہ ہم سی ایس اے یا ای سی بی کی حیثیت سے ہلکے سے غور کریں اور اس دورے کو ملتوی کرنے کا فیصلہ سب سے زیادہ ذمہ دارانہ اور معقول فیصلہ ہے۔ ہم مستقبل میں انگلش کرکٹ ٹیم میزبانی کے منتظر ہیں۔
واضح رہے کہ ٹی20 سيريز ميں انگلينڈ نےجنوبی افريقہ کووائٹ واش کيا تھا۔
یاد رہے کہ کرونا کيسز رپورٹ ہونے کے باعث جنوبی افريقہ اورانگلينڈ کے مابین پہلا ون ڈے بھی منسوخ کیا گیا تھا۔