کروناوائرس کے باعث بھارتی اداکارہ جان کی بازی ہار گئیں

دیویا نےمشہوربھارتی ڈرامہ یہ رشتہ کیا کہلاتا ہےمیں کام کیاتھا
Dec 07, 2020

کرونا وائرس کے باعث بھارتی اداکارہ دیویا بھٹنگر جان کی بازی ہار گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ ’دیویا بھٹنگر‘ ایک ہفتے قبل کرونا وائرس کا شکار ہوگئی تھیں تاہم طبیعت زیادہ بگڑنے پر اُنہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

اداکارہ کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے ساتھ ساتھ نمونیہ میں بھی مبتلا تھیں، اسپتال میں داخل ہونے سے قبل کامیڈی شو تیرا یار ہوں میں کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے بھارت کے معروف ٹی وی سیریل ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

دیویا بھٹنگر کو یاد کرتے ہوئے معروف بھارتی ٹی وی اداکار دیوولینا بھٹاچارجی نے ایک جذباتی پوسٹ شیئر کیا ، انہوں نے لکھا کہ جب کوئی کسی کے ساتھ نہیں ہوتا تھا تو بس تو ہی ہوتی تھی تم ہی میری اپنی تھی جسے میں ڈانٹ سکتی تھی روٹھ سکتی تھیں اور دل کی بات کہہ سکتی تھی ۔

Tabool ads will show in this div