پاکستانی گلوکار غلام علی حالات کی بہتری پر بھارت میں پرفارم کرنے کو تیار

Screen shot 2015-11-04 at 4.18.09 PM

کراچی : ہندو انتہاء پسندوں کی دھمکیوں سے پریشان پاکستانی گلوکار غلام علی حالات بہتر ہونے پر دوبارہ بھارت میں پرفارم کرنے کیلئے تیار ہیں۔

سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے معروف کلاسیکل گائیک غلام علی کہتے ہیں تاحیات پڑوسی ملک نہ جانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، حالات بہتر ہونے پر دوبارہ بھارت میں پرفارمن کروں گا۔

اس سے قبل بھارتی میڈیا نے خبر چلائی تھی کہ پاکستانی گلوکار غلام علی نے آئندہ پوری زندگی بھارت میں پرفارم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی گلوکار غلام علی کا 9 نومبر کو ممبئی میں کنسرٹ ہونا تھا، بھارتی تنظیم شیو سینا کے غنڈوں نے آرگنائزر کو کلاسیکل فنکار کا پروگرام منسوخ نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، جس پر میوزک تقریب نئی دہلی منتقل کردی گئی تھی تاہم اب وہ بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

اس سے قبل ہندو انتہاء پسندوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ کو بھی پی سی بی چیئرمین شہریار خان سے ملاقات سے زبردستی روک دیا تھا جبکہ مودی حکومت کے حمایت یافتہ غنڈوں نے بھارت میں کئی دیگر پاکستانی فنکاروں کو بھی دھمکیاں دی تھیں۔ سماء

shiv sena

انٹرٹینمنٹ

VHP

GHULAM ALI

Hindu Extremist

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div