کراچی: بیوی کو قتل کرنے پرشوہر کو عمرقید کی سزا

ورثا کو 15لاکھ روپے ہرجانے ادا کرنے کا حکم

Karachi-man-handed-life-imprisonment-for-murdering-wife-in-2019

کراچی کی سیشن عدالت (ماڈل کورٹ شرقی) نے بیوی کو قتل کرنے کے جرم میں شوہر کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

بیوی کو قتل کرکے خودکشی کا رنگ دینے کے مقدمے میں شوہر انصار خان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا کا حکم دیا گیا جبکہ مقتولہ کے ورثا کو 15 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

ملزم کی بہنوں کو جرم چھپانے پر 6، 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ دونوں خواتین ملزمہ ضمانت پر رہا تھی تاہم عدالت نے دونوں ملزمہ کی ضمانت منسوخ کرکے جیل بھیج دیا۔

پولیس کے مطابق مجرم انصار نے اپنی اہلیہ افشاں کو گلا دبا کر قتل کیا اور مقتولہ کو پنکھے سے لٹکا کر خودکشی کا رنگ دیا۔ دو ماہ کی حاملہ خاتون سے 6 ماہ قبل مجرم انصار سے شادی ہوئی تھی جبکہ ملزمان کیخلاف زمان ٹاؤن میں جون 2019 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مجرم کی دونوں بہنیں واقعے کی گواہ تھی لیکن دونوں نے جرم چھپانے کی کوشش کی۔

Tabool ads will show in this div