وزیراعظم کی ٹویٹ پرعروہ حسین کا تبصرہ

اداکارہ عروہ حسین کو وزیراعظم عمران خان کی ٹویٹ سے گلگت بلتستان کی یاد ستانے لگی۔
وزیراعظم کے آفیشل ٹوئٹراکاونٹ سے کی جانے والی ٹویٹ میں وہاں کے قدرتی مناظر کی حسین ترین تصاویرشیئر کی گئیں جس پر تبصرہ کرتے ہوئے عروہ نے بتایا کہ وہ ایک بار پھر وہاں جانے کیلئے بےچین ہیں۔
عمران خان کی جانب سے کی جانے والی ٹویٹ میں لکھا گیا تھا "سرما سے قبل گلگت بلتستان کے رنگ،میری پسندیدہ جگہوں میں سے ایک "۔
The colours of Gilgit Baltistan just before the onset of winter. One of my favourite places on this earth. pic.twitter.com/qdhGqkZ2Fx
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 6, 2020
اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے عروہ نے لکھا " ہاں، یہی ہے میرا خوبصورت پاکستان "۔
اداکارہ نے بتایا کہ چند ہفتوں قبل وہ یہیں موجود تھیں لیکن ایک بار پھرگلگت بلتستان کے سحرانگیز مقامات اورمقامی لوگوں کی گرمجوشی دیکھںے کیلئے بے تاب ہیں۔
Yes, that’s my beautiful Pakistan ! ??? p.s. Was there only a few weeks ago , already craving to go back to the enthralling Gilgit-Baltistan & it’s warmest people ! https://t.co/3ILnCkn7iy
— URWA HOCANE (@VJURWA) December 6, 2020
دوسری جانب ان خوبصورت تصاویر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے والے فوٹوگرافر نے وزیراعظم کی جانب سے خود کو کریڈٹ نہ دینے کا شکوہ کیا۔
Thank you sir @ImranKhanPTI for sharing my picture but it would have been great if my watermark haven’t being cropped & credits may have been given to me. https://t.co/HaeXsVQPbP
— Asmar’s Photography (@asmarhussain110) December 7, 2020
اسمارز فوٹوگرافی نامی ٹوئٹرہینڈل سے وزیراعظم کے نام پیغام میں لکھا گیا " میری تصاویرکوشیئرکرنے کیلئے شکریہ، لیکن کیا ہی اچھا ہوتا اگر واٹر مارک ہٹانے کے بجائے مجھے ان تصاویر کا کریڈٹ دیا جاتا"۔
اس سے قبل عروہ نے فالوورز کیلئے شمالی علاقہ جات کی سیرکے دوران لی جانے تصاویرشیئرکرتے ہوئے ایک تصویرکے کیپشن میں لکھا تھا " اپنے اندرکی بلتی لڑکی کو دریافت کرتے ہوئے" ۔
کام کے لحاظ سے بات کی جائے تو ان دنوں عروہ ڈرامہ سیریل ” مُشک ” میں گُڈی نامی تیز طرار لڑکی کا کردار بخوبی نبھا رہی ہیں جس میں ان کے مقابل عمران اشرف ہیں۔ ڈرامے کی کہانی بھی عمران اشرف نے ہی تحریرکی ہے۔