لاہور میں درجنوں شادی ہالز، دکانیں، ہوٹلز سیل

کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
Dec 07, 2020
فوٹو: ڈی سی لاہور
فوٹو: ڈی سی لاہور
[caption id="attachment_2119949" align="alignnone" width="800"]Lahore restaurants فوٹو: ڈی سی لاہور[/caption]

لاہور میں رات گئے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ نے درجنوں شادی ہالز، دکانوں اور ہوٹلوں کو سیل کر دیا۔

ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز نے شہر بھر میں رات گئے کریک ڈاون کو جاری رکھا اور اس دوران مارکیز اور سنوکر کلبز بھی سیل کیے گئے۔

کاروائی کے دوران 59 مارکیٹس، شاپنگ مال اور دکانوں جبکہ 28 ریسٹورنٹس، کیفے اور ہوٹلز کو خلاف ورزی پر سیل کیا گیا جبکہ 19 میرج ہالز کو چیکنگ کے دوران سیل کیا گیا۔

شہر میں رات 10 بجے کے بعد دکانیں کھلی ہونے پر بھی کریک ڈاؤن کیا گیا۔

Tabool ads will show in this div