روس کی پاکستان کو کرونا ویکسین کی پیش کش
روسی سفارتخانےکی جانب سےکرونا ویکسین کی پیشکش موصول
روس نے پاکستان کو کرونا ویکسین فراہم کرنے پررضامندی ظاہر کی ہے۔
روس نے پاکستان کو کرونا ویکسین کے فروخت کی پیشکش کر دی ہے۔وزارت خارجہ کو پاکستان میں روسی سفارتخانے کی جانب سےکرونا ویکسین کی پیشکش موصول ہوئی ہے۔
وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ پاکستان کو روسی ویکسین کلینکل ریسرج اور ٹرائلز کا ڈیٹا رپورٹ بھی بھیجی گئی ہے۔
وزارت خارجہ نے وزارت صحت کو روسی پیشکش سے آگاہ کردیا ہے۔اسپٹنک فائیو کی کلینکل ریسرچ رپورٹ عالمی ادارے کی تیارکردہ ہے۔
وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق اسپٹنک فائیو کروناویکسین 95فیصد موثر ہے۔روس کی اسپٹنک فائیوویکسین کو اگست 2020میں رجسٹر کیا گیا تھا۔